منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14 جنوری 2021) ضلع منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کالج ٹیچر انٹرز کی بھرتی کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں.
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ نے پنجاب بھر میں CTI کی بھرتی کیلئے پنجاب بھر کے تمام بوائز و گرلز کالج کیلئے درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کے 7 کالجز میں بھرتیاں کی جائیں گی۔
تحصیل ملکوال کے گورنمنٹ ڈگری کالج ملکوال، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز رکن ملکوال، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس منڈی بہاوالدین، گورنمنٹ پیر یعقوب شاہ ڈگری کالج پھالیہ، گورنمنٹ ڈگری کالج بھوا حسین منڈی بہاوالدین، گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کامرس پھالیہ اور گورنمنٹ ذوالفقار علی بھٹو شہید کالج پاہڑیانوالی منڈی بہاوالدین میں آسامیاں خالی ہیں۔
مذید تفصیلات دیکھنے اور درخواست فارم ڈائونلوڈ کرنے کیلئے اس لنک پہ کلک کریں