منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 09دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین ملک کاشف نواز اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے شہر کے مختلف ریسٹورنٹس، میرج ہالز، شاپس کا معائنہ کیا حاکم مال میں قائم 2ریسٹورنٹس کو وارننگ کی باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بازاروں ، بس سٹینڈز اور میونسپل کمیٹی کے دفاترز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے عوام الناس میں کورونا ایس او پیز کی آگاہی کے حوالے سے ماسک بھی تقسیم کئے اور مختلف دکانداروں کو وارننگ کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا۔
انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر حضرات کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص ٹرانسپورٹر حضرات اور مسافروں، ویٹنگ ایریاز اور گاڑیوں میں سفر کے دوران سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔٭٭٭٭٭