منڈی بہاوالدین کا اعزاز، پروفیسر خالد مسعود گوندل کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا

منڈی بہاوالدین کا اعزاز سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری سلطان محمود گوندل صاحب کے فرزند اور منڈی بہاوالدین کا فخر ، پروفیسر خالد مسعود گوندل کو 23مارچ 2021ء صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا .

پروفیسر خالد مسعود گوندل کو 23مارچ 2021ء صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا. پروفیسر خالد مسعود گوندل کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ایم بی بی ایس کرنے کے بعد انہوں نے طب کے شعبہ سرجری میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے ایف سی پی ایس کیا۔وہ رائل کالج آف فزیشنزگلاسگو(انگلینڈ) اور امریکن کالج آف سرجنز کے فیلو بھی ہیں۔

وہ جنوبی ایشیاء کی قدیم تاریخی 160سالہ شاندار خدمات کی حامل طبی تحقیقی درسگاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے قریباً انیس ہزار سے زائد فارغ التحصیل ڈاکٹرز نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں شعبہ طب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی انڈر گرایجوایٹ کورسز کے ساتھ ساتھ طب کے شعبہ میں اعلیٰ ترین ڈگری پی ایچ ڈی کیلئے بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور شدہ ہے۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی سطح پر طبی تحقیقی مقالہ جات کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد کانفرنسز میں لیکچرز دے چکے ہیں۔جن میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیکچرز بھی شامل ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ان کو شعبہ سرجری کی طبی تحقیق کا فوکل پرسن مقرر کیا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ وہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے قومی طبی تحقیقی ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بطور جج بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں یہ ان چند طبی محقیقین میں شامل ہیں جنہوں نے میڈیکل ایجوکیشن میں ایم سی پی ایس-ایچ پی ای اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔

وہ شعبہ طب میں کارکردگی اور معیار تعلیم کو پرکھنے میں خاص دلچسپی اور مہارت رکھتے ہیں۔وہ امریکن کالج آف سرجنز کے سینئرانسٹرکٹر ممبر ہیں۔ایڈوانسڈ ٹرامالائف سپورٹ پرگرام میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں اور رائل کالج آف کینیڈا،انگلینڈ، آئرلینڈ،آسٹریلیا،امریکہ، خلیجی ممالک اور سارک ممالک میں طب کے شعبہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں ای لاگ سسٹم متعارف کروانے کا سہرہ بھی پروفیسر خالد مسعود گوندل کے سر ہے۔ بطور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اس کا طبی تحقیقی رسالہ اینلز آف ایف جے ایم یو پی ایم ڈی سی،سی پی ایس پی اور ایچ ای سی سے منظور کروایا۔

ان کی شعبہ طب میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ۳۲مارچ ۳۱۰۲؁کو صدر اسلامی جمہوریہ ء پاکستان نے ان کو تمغہ امتیاز سے نوازا اور۵۱۰۲؁ میں حکومت پنجاب کی طرف سے اکیسویں سکیل میں ترقی دی گئی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے پہلے فارغ التحصیل مستقل وائس چانسلرکے طور پر طبی تعلیمی تحقیق کے فروغ کے ساتھ ساتھ ادارے کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی پاکستان سے پی ایچ ڈی پروگرامزکو منظور کروایاہے۔کے ای ایم یو کے تحقیقی مجلہ اینلز(ANNALS)آف کے ای ایم یو کو بھی منظور کروایااور ایچ ای سی میں ”وائی“ کیٹگری میں لائے اور بین الاقوامی بیس انڈیکسنگ ایجنسیز میں شامل ہے۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل کو یہ ایک منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پہلی دفعہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی شاندار تاریخ کو ایک کتاب کی شکل میں مرتب کیاہے۔جسمیں اسکی158 سالہ خدمات پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا مریدکے ناروال روڈ پر نیو کیمپس کی تعمیر کا کام عنقریب شروع ہونے والا ہے جہاں پر دیگر سہولیات کے عالاوہ ایک ہزار بستروں پر مشتمل بہترین ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ گرلز ھاسٹلز اورقائد اعظم بلاک کے ای ایم یو کے پی سی فور فارمز بھی ان کی شبانہ روز محنت اور نگرانی میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔حالیہ کووڈ آوٹ بریک میں یونیورسٹی کا کمیونٹی میں خدمات کے سلسلے میں کرداربڑااہم اور منفرد رہا۔

یونیورسٹی سے ملحقہ سات ہسپتال کووڈ مریضوں کی خدمت میں شب وروز مصروف ہیں۔ کووڈ پر100 سے زائدتحقیقی منصوبہ جات جاری ہیں۔یونیورسٹی ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آن لائن تدریس اور تربیت کا اہتمام کر رہی ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ اور ہسپتالوں میں ہجوم کم کرنے کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ ٹیلی میڈیسن، ٹیلی سائیکا ٹری اور ٹیلی آؤٹ ڈور کا انعقاد کیا گیا۔یہ ایسی جدت تھی جس سے ہزاروں مریض مستفید ہوئے۔ شعبہ طب میں بیش بہا شاندار تعلیمی، تحقیقی اورانتظامی خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامیہ جمہوریہ پاکستان نے 14اگست 2020ء کوپروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے ”صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی“ منظور کیااور 23مارچ 2021ء کی پروقار تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں