منڈی بہاوالدین (سید حفیظ سبزواری 27 جنوری 2021 ) پولیو مہم کے دوران زائدالمعیاد اور ناقص مارکرز چیک نہ کرنے پر تین ملازمین معطل ۔میڈم رافیہ ناہید اور ارشد بٹ کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم 2021 کے دوران ہزاروں روپے کے قیمتی مارکرز ضلع منڈی بہاوالدین میں بھیجے گئے ۔پولیو مہم شروع ہونے سے قبل ہی ان مارکرز کی کوالٹی کو چیک کیا گیا جو کہ ناقص نکلی اور فوری طور پر نئے مارکرز خرید لیے گئے بروقت نشاندہی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر منڈی بہاوالدین کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی انکوائری کمیٹی میں ذمہ داران کا تعین کیا گیا ۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن محمد ارشد ویکسینیٹر ۔سٹور کیپر آئی پی آئی محمد ارشد بٹ ویکسینیٹر اور میثم عباس ویکسینیٹر ASV کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان تینوں کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔میڈم رافیہ ناہید نیوٹریشن سپروائزر فوکل پرسن EPI کو ڈیوٹی سے برطرف کرکے اصل پوسٹنگ سٹیشن بنیادی مرکزصحت بھاگووال میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ آفس سپرنٹنڈنٹ سی ای او ہیلتھ افتخار احمد بھٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر میڈم رافیہ ناہید سے چارج وصول کریں.
شفقت جاوید سٹور کیپر کو EPI سٹور کا چارج دینے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ معطل ہونے والے محمد ارشد بٹ ویکسینیٹر کو فارغ کر کے اصل پوسٹنگ اسٹیشن RHC کٹھیالہ شیخاں بھیج دیا گیا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین ڈاکٹر محمد الیاس گوندل کے دبنگ فیصلوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے