نقب زن اور سارقان گینگ گرفتار. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر ایس ایچ او اظہر محمود تارڑ اور انکی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران سارقان اور نقب زن گینگ گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے مسررقہ مال مویشی، رقم مبلغ 6 لاکھ روپے ۔01 موٹرسائیکل۔01 راس بھینس۔03 ضرب پسٹل برآمد کرکے انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئیے۔ برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ اہلیان علاقہ نے ڈی پی او سید علی رضا اور مقامی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔