ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ برخلاف اسلحہ ناجائز۔منشیات و غیر قانونی پٹرول ایجنسیز۔و گرفتار مجرمان اشتہاری
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف خصوصی مہم کے تحت 79 ملزمان گرفتار کر لئیے گئے۔
جبکہ 3ضرب کلاشنکوف، 10 ضرب پسٹل 30 بور 02 ضرب رائفل 222 بور ، 01 ضرب بندوق 12بور 462 رائونڈ ایمونیشن۔ 36 لیٹر شراب ، 01 شرابی جبکہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف 22مقدمات اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کیٹیگری اے کے 10 جبکہ کیٹیگری بی کے 20 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے