ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین کی زیر قیادت منڈی بہاوالدین کی زبردست کاروائی ضلعی پولیس کمانڈر کیطرف سے تمام افسران و ملازمان کو عمدہ کارکردگی پر شاباش. ویلڈن:DSP سی آئی اے محمد عامر شاھین گوندل. ایس ایچ او تھانہ کھٹیالہ شیخاں ارمغان مقسط گوندل . ایس ایچ او تھانہ صدر سید حسنات شاہ. مغوی بچے چند گھنٹوں میں بازیاب والدین کے حوالے ملزمان گرفتار
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 دسمبر 2020) گزشتہ دن بروز اتوار تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین پولیس کو محمد شفیق نامی شخص نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا احسن صدیق بعمر10سال کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر لیا ہے اسی طرح گزشتہ شام کو ہی عبدالرحمٰن جو کہ انہے شریف کا رہائشی ہے نے تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی علیزہ بعمر 10سال کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے.
وقوعات جات کی اطلاعات ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے کم عمر بچی اور بچے کے اغوا کے واقعات پرفوری طور پر نوٹس لیاتھانہ کٹھیالہ شیخاں اور تھانہ صدر میں مقدمات درج رجسٹر کئے گئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں اورڈی ایس پی صدر سرکل شبیر اعوان اور ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل کو ملزمان کی گرفتاری اور بچوں کی بازیابی کا ٹاسک دیا .
جنہوں نے اپنی ٹیم جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر حسنات، اے ایس آئی محمد نواز انچارج چوکی رسول، ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں ارمغان مسقط، سب انسپکٹر خرم شہزاد ۔حسنین جٹ ایس آئی اور اے ایس آئی امجد معہ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے دونوں بچوں کو علیحدہ علیحدہ مقامات سے بازیاب کر وا لیا، بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے