میڈیا کی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس منڈی بہاؤالدین کا ایکشن. منڈی بہاوالدین پولیس نے چوری شدہ بھینسیں برآمد کروا کر اصل مالک کے حوالے کر دیں
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 15 مارچ 2021) متعلی خان سکنہ کوٹلی قاضی نے تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع دی کہ ملزمان صفدر، اکمل، اجمل سکنہ کوٹلی قاضی اس کی قیمتی 4 راس بھینسیں کھول کر لے گئے ہیں ، وقوعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہائوالدین سید علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے ملزمان کی گرفتاری اور بھینسوں کی برآمدگی کر کے مدعی متعلی خان کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا
جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور اس کی ٹیم نے چند گھنٹوں میں بھینسیں برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی ہیں، مال مویشی ملنے پر مدعی متعلی خان کا منڈی بہاؤالدین پولیس کو خراج تحسین