منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 21 جنوری 2021) منڈی بہاوالدین پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات ایک کیا ہوا ہے۔گزشتہ روز تقریبا”11:00 بجرات دوران گشت ڈکیتوں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔جس پر ڈی پی او سید علی رضا کی ہدایات پر خالد محمود رانجھا(ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈ کواٹرز) ملک شبیر اعوان(ڈی۔ایس۔پی۔صدر سرکل)۔محمد عامر شاھین گوندل(انچارج سی۔آئی۔اے سٹاف)۔شہزاد کھرل(ایلیٹ انچارج) معہ نفری نے انکو گھیرے میں لیکر تعاقب کیا۔
ڈکیت کماد کی فصل میں چھپ گئے۔تمام نفری نے کماد کی فصل میں ڈکیتوں کی تلاش شروع کردی۔ڈکیت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مال مسروقہ چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مال مسروقہ قبضہ میں لیکر انکے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی۔