منڈی بہاوالدین پولیس میں ریکروٹمنٹ کےلئے فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 دسمبر 2020) سید علی رضا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں خالد محمود رانجھا DSP/ HQ منڈی بہاوالدین نے بھرتی کے فارم جمع کرانے کے لیے الگ الگ ڈیسک قائم کردیے گئے۔ کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر امیدواران کو بمطابق SOP قطاروں میں الگ الگ مناسب فاصلے پر بٹھایا گیاہے اور ماسک کے بغیر کسی بھی امیدوار کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
سید علی رضا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر خالد محمود رانجھا DSP/HQ نے پولیس لائینز میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کر دیئے ہیں۔