پنجاب میں کورونا تیسری لہر کی خطرناک صورت حال اختیار کر گئی ہے. منڈی بہاوالدین سمیت : پنجاب بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے. محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کر دی
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 اپریل 2021) محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23 نئے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد منڈی بہاوالدین میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 1669 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک 9 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1070 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.