لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے وار جاری چوبیس گھنٹوں میں 2،090نئے کیسز سامنے آگئے مجموعی تعداد197,177ہو گئی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 مارچ 2021) تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 1،236 کیسز سامنے آگئے ۔کورونا وائرس سے پنجاب میں مزید30 افراد جاں بحق اموات کی کل تعداد 5,972ہوچکی ہے۔ ننکانہ5،قصور 13، شیخوپورہ20، راولپنڈی220، جہلم 35، حافظ آباد 3اور گوجرانوالہ میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیالکوٹ 67، نارووال2، گجرات63، منڈی بہاؤالدین 18، ملتان37، خانیوال 5، وہاڑی 7اور ڈیرہ غازی خان میں 7 کیس سامنے آیا۔ فیصل آباد81، چنیوٹ26، ٹوبہ ٹیک سنگھ 15، جھنگ 26اور رحیم یار خان میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 44، میانولی1، خوشاب22، بہاولنگر 2، بہاولپور 31، ساہیوال 8، پاکپتن4 اوراوکاڑہ میں 17کیس سامنے آئے۔اب تک 3,629,254ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔