منڈی بہائوالدین/ آر پی او گوجرانوالہ کا منڈی بہائوالدین رسول لوکڑی کا دورہ
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20 جنوری 2021) آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا بخاری کے ہمراہ رسول چوکی پہنچ گئے، متاثرین علاقہ رسول لوکڑی سے ملاقات، واردات کرنے والے تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا، رسول لوکڑی سمیت ضلع بھر میں موبائل گشت، ٹائیگر گشت اور چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنایاجائے گا۔چوکی رسول کی نفری کو ڈبل کر دیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: رسول:ضلع کی سب سے بڑی واردات :لوگوں میں خوف وہراس شدید غم وغصہ
بہت جلد تھانہ صدر کی بلڈنگ کو اس کی حدود میں کسی مناسب جگہ کا انتخاب کر کے شفٹ کر دیا جائیگا،یہ واردات ایک چیلنج ہے آئندہ ایسی وارداتیں نہ ہونے کو یقینی بنایاجائے گا،اہل علاقہ نے آر پی اوکی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس پر اعتماد اوراپنے تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا، ڈی ایس پی صدر سرکل محمد شبیر اعوان اور انچارج سی آئی اے سٹاف محمد عامر شاہین گوندل بھی موجود تھے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا بخاری کی رسول لوکڑی میں گشت کی نگرانی اور علی صبح متاثرین سے ملے اور فجر کی نماز رسول لوکڑی میں ادا کی