منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جنوری 2021) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب منڈی بہاوالدین میں ٹائیفا ئیڈ سے حفا ظتی ٹیکوں کی مہم کا انعقاد ےکم فروری سے پندرہ فروری 2021تک کر رہا ہے مہم کے دوران شہری علاقوں میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ٹا ئیفا ئیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے ۔
مہم کی آگاہی اور سوشل موبیلائزیشن کے لیے حکو مت پنجاب ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین یو نیسیف، پی ایم اے پی پی اے ،ایف پی اے کے تعاون سے منڈی بہاوالدین کے پرئیوٹ پر یکٹیشنرکے لیے مور خہ بیس جنوری تا بائیس جنوری2021تک چھ سیشنز کا انقعاد کیا جارہاہے ان.سیشنز میں ٹا ئیفا ئیڈ ویکسین کی ٹائیفا ئیڈ سے بچاو کے لیے اہمےت پر ما ہر ڈاکٹر لیکچر دیں گے۔
پر ئیوٹ پر یکٹیشنر عوام الناس خاص طور پر ان کے کلینک پر آنے والے والدین کو اپنے نو ماہ سے پندرہ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ٹائیفا ئیڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی تلقین کر یں گے اور ٹائیفا ئیڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو کامیاب کرنے میں اہم کردارادا کر یں گے