منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 جنوری 2021) رپورٹ کے مطابق مٹھائی کے ریٹ تو ویسے ہی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں اوپر سے جس گتے کے ڈبے میں مٹھائی پیک کی جاتی ہے اسکو بھی مٹھائی کے ریٹ پہ تولا اور فروخت کیا جا رہا ہے .
اس کی ایک واضح مثال تمام مٹھائی فروش المشہور موٹا فیقا مٹھائی والے ہیں . اگر کوئی گاہک اسکی نشان دہی کرنے کی غلطی کر بیٹھے تو ادھر ہی یہ لوگ سرے عام اسکی عزت کو مجروح کر دیتے ہیں ان مٹھائی فروشوں کو چاہیے کہ ڈبے کی بجائے اچھی کوالٹی کے کاغذ میں رکھ کر اس مٹھائی کا وزن کریں یا پھر گتے کے وزن کے برابر اضافی مٹھائی ڈالے.
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر طارق بسرا اسسٹنٹ کمشنر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منڈی بہاوالدین سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.