منڈی بہاوالدین میں موسم بہار کی آمد آمد، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 31 مارچ 2021) پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی موسم بہار کی آمد آمد ہے. رات کے وقت تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا. منڈی بہاوالدین میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 13فیصد ریکارڈ کیا گیا.
محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں کل کے روز بادل چھائیں گےجس سے موسم معمولی سا ٹھنڈا رہے گا.