منڈی بہاوالدین میں رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے تمام رمضان بازار بند کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری. ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ، یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ ، حکومت پنجاب نے رمضان بازار بند کرنے کا اعلان کر دیا ، ذرائع

لاہور + منڈی بہاوالدین ( تازہ ترین، 9مئی 2021) کورونا کی تشویشناک صورتحال، حکومت نے پنجاب بھر کے تمام رمضان بازار بند کرنے کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے، روز بہ روز کورونا مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ صوبے میں جاری صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت نے رمضان بازار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تمام رمضان بازار 10 مئی کو بند کر دئیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے بازار بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید118افراد چل بسے ۔

ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار915ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 58ہزار 26ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ17ہزار 972ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 32افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 668ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 726 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 23ہزار842ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3588افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23ہزار 324کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 247مریض چل بسے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد77 ہزار974جبکہ اموات کی تعداد708تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 380افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار866ہوچکی ہے جبکہ507 افراد جان کی بازی ہار گئے

اپنا تبصرہ لکھیں