منڈی بہاؤالدین.وزیراعظم پورٹل پر تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن، شہر کے لنڈا بازار، سبزی منڈی اور کمیٹی بازار میں قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا، تجاوزات کے عملہ کے جاتے ہی تجاوزات دوبارہ سڑکوں پر سجا دی گئیں، شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے
منڈی بہاؤالدین میں شہریوں کو کی جانب وزیر اعظم پورٹل پر تجاوزات کے حوالے سے سنگین نوعیت کی شکایات کی گئیں جس پر ضلعی انتظامیہ کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز نے میونسپل کمیٹی اور پولیس اہلکار کے ہمراہ لنڈا بازار کمیٹی بازار اور سبزی منڈی کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹا دیا گیا، ۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر کا منڈی بہاوالدین میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، رکاوٹیں ختم کروادیں
شہریوں کی پورٹل پر شکایات کی تھی کہ سڑکیں تنگ اور گزرنا محال ہوگیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر طارق بسرا کی ہدایت پر کارروائی کی گئی لیکن جیسے ہی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والا عملا واپس ہوا تمام کی تمام تجاوزات واپس اپنی جگہ پر لگا دی گئیں جس پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہارِ کیا ہے