منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے بارش کی خبر سنا دی
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 11 مارچ 2021) منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں کالے بادلوں کا راج، کئی علاقوں میں ہلکی پھلکی بوندا باندی اور تیز ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں اضافہ، موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں اگلے 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے.
منڈی بہاوالدین میں اگلے 3-4 روز میں بادل چھائے رہیںگے جس سے موسم کی شدت میں بھی کمی آئے گی. منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے.
آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں