منڈی بہاوالدین میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جنوری، فروری اور مارچ کے مہینہ کے بعد ماہ اپریل 2021میں بھی جاری رہے گا. ضروری مرمت کے باعث منڈی بہاوالدین کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز یکم اپریل 2021) ضروری مرمت کے باعث تحصیل پھالیہ اور تحصیل منڈی بہاوالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز کی بجلی ضروری مرمت کے باعث مختلف اوقات میں بند رہے گی۔ گیپکو نے ماہ اپریل 2021 کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 132کے وی منگووال گرڈ اسٹیشن کے رنسیکے اور جوکالیاں فیڈرز کی بجلی مورخہ 7 اپریل 2021 کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی. 132 کے وی کٹھیالہ شیخاں گرڈ اسٹیشن کے گوجرہ اور سیدا فیڈر کی بجلی صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک بند رہے گی.
اسی طرح 132 کے وی منڈی بہاوالدین گرڈ اسٹیشن کے پھالیہ روڑ، کچہری روڑ، شاہ تاج اور گوڑھا فیڈرز کی بجلی مورخہ 6 اپریل اور 12 اپریل کو صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند رہے گی. کینال فیڈر کی بجلی صبح 9سے دن 3 بجے تک بند رہے گی. اسی طرح کرسٹل، واسو، سٹی اور کمپلیکس فیڈر کی بجلی مورخہ یکم اپریل، 5 اپریل اور 8 اپریل کو صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک بند رہے گی.