منڈی بہاوالدین میں اونچی عمارتوں میں حفاطتی انتظامات نہ کرنے پر پلازے سیل کر دئیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاوالدین: اونچی عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ریسکیو 1122کا بڑے پلازوں اور بلڈنگز کا سروے شروع کردیاگیا،بغیر حفاظتی انتظامات پلازوں کو سیل کردیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 دسمبر 2020) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی ضلع بھر میں اونچی عمارتوں میں۔حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سروے شروع کردیاگیاہے۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے بڑی اور اونچی عمارتوں کا سروے شروع کردیاہے۔انچارج ٹیم سہیل احمد نے بتایاکہ اب تک 80پلازوں اور اونچی عمارتوں کا سروے مکمل کرلیاہے۔

آگ بجھانے والے آلات اورایمرجنسی ایگزٹ اور دیگر حفاظتی انتظامات نہ رکھنے والی عمارتوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے کہ 10دن کے اندر حکومتی پروٹوکول اور ایس اوپیز کے مطابق حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اور بلڈنگز کو سیل کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے اس حوالے سے بتایاکہ مالکان اپنے پلازوں اور بڑی عمارتوں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں