منڈی بہاؤالدین.تھانہ سول لائن کے علاقہ سلطان ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیٹی کی واردات ۔ ابھی تک ایف آئی درج نہ ہوئی دن دیہاڑے ڈکیت واپڈا والے بن کر آئے اور مجھے باندھ کر زبردستی سونا اتار کر لے گئے۔
متاثرہ خاتون کی ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے اپیل ہے کہ جلد کاروائی عمل میں لائی جائے اور میرا سونا واپس کرایا جائے ، اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے . تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین سلطان ٹاؤن میں دن دھیاڑے ڈکیتی کی واردات3 ڈاکو بجلی مکینک بن کر گھر میں گھسے گھر میں موجود خاتون اور نو عمر بچی کو یرغمال بنا کر تشد د کا نشانہ بنایا اور نقدی ، زیور لے کر فرار ہوگئے ،پولیس تھانہ سول لائن موقعہ پہنچ پر شواہد اکٹھے کیئے اور تفتیش شروع کر دی