ملک وال(نامہ نگار ) تھانہ گوجرہ کے علاقہ ڈنگی پل بوسال کے قریب 16 من مضر صحت گوشت گاڑی پر راولپنڈی لے جاتے ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہو گیا تفصیلات کیمطابق ملزمان شبیر احمد اور اظہر اقبال موضع بوسال میں عرصہ دراز سے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سپلائی کرنے کا دھندہ کرتے ہیں
گزشتہ رات ملزمان 16 من مضر صحت گوشت گاڑی میں لے جا رہے تھے کہ ڈنگی پل پر پولیس نے گاڑی اور گوشت قبضہ میں لے کر ایک ملزم اظہر کو گرفتار کر لیا جبکہ شبیر فرار ہو گیا پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گوشت کو تلف کر دیا