منڈی بہاوالدین سے تحریک لبیک کے 18 ملزمان زیر حراست، پولیس

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تحریکِ لبیک کے کارکنان کے خلاف مقدمات کا اندراج جاری. پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 200 سے زیادہ کارکن و عہدیدار زیرِ حراست ہیں۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 اپریل 2021) پولیس حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں 89، سیالکوٹ میں 50، گجرات میں 48، حافظ آباد میں 22، منڈی بہاؤالدین میں 18 اور نارووال میں 17 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں پولیس وین کو نذرِ آتش کرنے، پولیس اہلکاروں کو چھت سے نیچے پھینکنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت ضلعی امیر سیالکوٹ صوفی رفیق باجوہ سمیت 36 نامزد کارکنوں و عہدیداروں اور 600 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کی مذہبی جماعت کی جانب سے تشدد میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاران کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے

گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں 45 نامزد ملزمان اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف اور تھانہ سٹی کامونکی میں 90 نامزد اور 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس ترجمان کے مطابق 19 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمات میں نامزد افراد کے خلاف تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے، دہشت گردی، اغوا، انتشار پھیلانے اور کورونا کے پھیلاؤ کے سبب بننے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو بلاک کر رکھا تھا جس سے اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک بند تھی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاوالدین سے تحریک لبیک کے 18 ملزمان زیر حراست، پولیس

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!