منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں کل رات سے گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 15 اپریل 2021) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی، گزشتہ رات سے منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ٹھنڈی ہوائیںچلنے سے گرمی کی شد ت میںبھی کمی ہو گئی ہے. دوسری جانب بارش سے گندم کی کھڑی تیار فصل کو بھی نقصان کا خدشہ ہے.
یہ بھی پڑھیں: روزہ داروں کیلئے خوشخبری، آج سے ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی
منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے. محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹکے مطابق منڈی بہاوالدین میں بارش کا سلسلہ اگلے 3 روز تک وقفے وقفے تک جاری رہ سکتا ہے.