منڈی بہاوالدین تمام رمضان بازار ختم کر دئیے گئے، عوام کو کتنا ریلیف ملا؟ رپورٹ دیکھیں

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں قائم چاروں (04) رمضان بازار بند کر دئے گئے. عوام کو کتنا ریلیف ملا؟ رپورٹ دیکھیں

‏‎منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 مئی 2021) رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کیا گیا. ضلع کے چاروں رمضان بازاروں میں 186 میٹرک ٹن چینی 65 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی . ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی کامیاب رمضان بازاروں کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنرز ،محکمہ انڈسٹری،اور دیگر محکموں کے افسران و ملازمین کو شاباش

‏‎ رمضان بازاروں میں شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا. فیئیر پرائس شاپس پر سبزیوں، پھلوں سمیت 13 مختلف اشیاء مارکیٹ سے 25 فیصد کم نرخوں پر فراہم کی گئیں. گوشت انڈوں اور مشروبات گھی پر پر ریکارڈ سبسڈی فراہم کی گئی. رمضان بازار بند ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی ریٹ لسٹوں کیمطابق فروخت کی مانیٹرنگ تیز کی جائے. پرائس مجسٹریٹس عید تعطیلات کے دوران بھی فیلڈ میں رہیں:ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا

اپنا تبصرہ لکھیں