منڈی بہاوالدین / بجلی کا بریک ڈاون / ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ
منڈی بہاوالدین گذشتہ رات بجلی کو طویل بریک ڈاون حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا رات بھر فرائض سرانجام دیتے رہے، ضلع بھر میں قیام امن اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کیلئے ضلع بھر میں خصوصی طور پر پولیس کا موبائل گشت کروایا گیا.
تمام سرکاری اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے جنریٹرز آن رکھے گئے تاکہ ایمرجنسی میں مریضوں کیلئے آکسیجن اور ایمرجینسی سروس بند نہ ہوسکے اور 1122 ہائی الرٹ رہی کہ کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت ریسپانس دیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا بجلی بریک ڈاؤن کی بحالی تک تمام اداروں سے لمحہ با لمحہ رابطے میں رہے، جس پر شہریوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا.
یہ بھی پڑھیں: ضروری مرمت کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین کے مندرجہ ذیل فیڈرزکی بجلی بند رہے گی