محکمہ موسمیات نے منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی
منڈی بہاوالدین (22 جنوری 2021) محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں ہفتہ اور اتوار کے روز بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوگا۔
منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔