منڈی بہاوالدین:دھان اور فصلوں کی باقیات اور تحفظ ماحول کی مختلف خلاف ورزیوں پر  105 افراد کو  3 لاکھ  55 ہزار  500 روپیہ جرمانہ

منڈی بہاوالدین:دھان اور فصلوں کی باقیات اور تحفظ ماحول کی مختلف خلاف ورزیوں پر 105 افراد کو 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپیہ جرمانہ

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 05دسمبر2020 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت محکمہ ماحولیات نے دھان اور فصلوں کی باقیات اور تحفظ ماحول کی مختلف خلاف ورزیوں پر 105 افراد کو 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپیہ جرمانہ کر دیاجبکہ 41افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروادیں۔ علاوہ ازیں 15لیڈ ریسائیکلنگ یونٹس اور 7رائس ملز کو تحفظ ماحولیات کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کو محکمہ ماحولیات، زراعت (توسیع)، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں جاری مشترکہ اینٹی سموگ مہم کی کاروائیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق منڈی بہاﺅالدین میں 271بھٹہ خشت میں سے 150بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کئے جا چکے ہیں جبکہ 60 بھٹوں کا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اینٹی سموگ مہم کے تحت سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر اور محکمہ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے ار دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث گاڑیوں کو 4لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا۔تحفظ ماحول کیلئے سموگ کے خلاف جاری مہم کی روشنی میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی لیٹر جاری کر دیا۔

دریں اثناءڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے انسداد سموگ مہم کے تحت شاہ تاج شوگر ملز کو اپنا سموگ ٹریٹمنٹ پلانٹ آپریشنل کرنے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کی روشنی میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے دھوئےں پر قابو پائیں اور حکومت اور انتظامیہ کی معاونت کریں کیونکہ سموگ فری ماحول میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح کیا کہ روایتی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل جلد سے جلد مکمل کروائیں اور جو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں ہوئے ان بھٹہ جات کو سیل کر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں