منڈی بہاؤالدین کی نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔ خانہ بدوش مرد چوری اور ڈکیتی میں مصروف جبکہ خانہ بدوش لڑکیاں نوجوان نسل کو غیر اخلاقی غیر شرعی کاموں کی طرف راغب کر رہی ہیں۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 فروری 2021) شہر کے نوجوان لڑکے اپنے کام کاج چھوڑ کر انکے پیچھے سارا سارا دن گھومتے رہتے ہیں۔ انکے روزانہ کے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ کام کاج نہیں کرتے مگر ادھار مانگ کر نوسر بازی کرکے یا پھر چوری چکاری کرکے انکے خرچے اٹھائے جاتے ہیں۔ جب انکے پاس دینے کیلئے پیسے نہیں رہتے تو یہ نئے لڑکوں کو اپنی طرف مائل کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
انکے زیادہ تر ٹھکانے غلہ منڈی‘لاری اڈا‘ اور آرا بازار ہیں۔ جہاں 12 سے 16 سال کی لڑکیاں لڑکوں کو اپنی طرف مائل کرکے نہ صرف پیسے بٹورتی ہیں بلکہ نوجوانوں کے آپس میں جھگڑے کروا کر انکو مزید رقم لانے پر اکساتی ہیں۔ جس کی وجہ سے نوجوان پیسا کمانے کے غلط راستے اختیار کرنے لگے ہیں اور منڈی بہاؤالدین میں آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ڈی پی او صاحب سے گزارش ہے کہ خانہ بدوشوں کے خلاف فلفور کاروائی کرکے انکو ضلع بدر کریں اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچائیں۔