منڈی بہاؤالدین کو اپنی مدد آپ کے تحت پورے پاکستان کا ماڈل ضلع بنائیں گے۔ طارق جاوید گوندل

پاکستان اوورسیز فورم(منڈی بہاؤالدین) فرانس کے زیر اہتمام پیرس میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، میزبان تقریب طارق جاوید گوندل جھولانہ صدر پاکستان اوورسیز فورم(منڈی بہاؤالدین) فرانس تھے،اس موقع پر صدر پاکستان اوورسیزفورم فرانس چوہدری طارق جاوید گوندل نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں فورم نے مختلف علاقوں میں سماجی و فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھا یا اور سینکڑوں ضرورتمندوں کے لئے روزگار ، تعلیم ، علاج کی سہولتیں فراہم کیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں موجود اوورسیز فورم منڈی بہاؤالدین کے عہدیداران وممبران کوآ پس میں یکجہتی،اتحاد قائم کرنے کا پیغام دیا اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں فورم کے زیر اہتمام جاری عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کرنے کی اپیل کی،چوہدری طارق جاوید گوندل نے مرکزی چیئرمین اوورسیزفورم منڈی بہاؤالدین شاہدرضارانجھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ، اور اس وقت پوری دنیا میں مقیم منڈی بہاؤالدین کے سپوت اپنے گاؤں علاقے ، شہر اور ضلع کی بہتری کے لئے تن من دھن سے مصروف ہیں ، اور انشاء اللہ اگلے چند سالوں میں منڈی بہاؤالدین پورے پاکستان کا ماڈل ضلع ہوگا اور اس کا سہرا منڈی بہاؤالدین کے اوورسیز پاکستانیوں کے سر ہوگا۔

اوورسیز فورم کے اس افطار ڈنر میں معاون خصوصی برائے یورپ اوورسیز فورم چئیرمین عصمت ﷲ تارڑ ، سیاسی و سماجی شخصیت سینئر راہنما اوورسیز فورم چوہدری مظہر قیوم گوندل، بانی پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ)فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمٰن، چوہدری ظہیر اکرم وڑائچ، ملک وقار،چوہدری عرفان علی اکبر لنگاہ،حاجی احسان وڑائچ، رضوان گوندل ،صفدر اقبال آف رکن، چوہدری سوئین ارشدکرڑ، تنویر اکرم وڑائچ ، چوہدری افضال احمد رانجھا،حسن انور رانجھا، چوہدری عبدالخالق مانگٹ ،عمران گوندل، سلطان محمود، تسکین حیدر گوندل، سمیت اورسیزفورم فرانس کے عہدیداران وممبران نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میں میزبان تقریب صدر اورسیزفورم فرانس طارق جاوید گوندل جھولانہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں