منڈی بہاؤالدین پولیس کے نوجوانوں نے دھند کے باعث سیم نالہ میں گرنے والے میاں بیوی کو ریسکیو کر لیا۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 فروری 2021) کنسٹیبلان عبدالروف اور محمد سلیم موضع مونہ سیداں علاقہ تھانہ ملکوال رات کو تقریبا 11:45 بجے ٹائیگر گشت کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل جس پر میاں/بیوی سوار تھے جو کہ سرگودھا سے بادشاہ پور کی طرف جارہے تھے دھند کیوجہ سے چک نمبر 10 نزد مونہ سیداں سیم نالہ میں گر گئے ہیں۔
رونے کی آواز سن کر موقع پر پہنچے اور ضروری طبی امداد ودیگر دادرسی کرنے کی بعد انکو بحفاظت گھر پہنچایا۔پولیس کیجانب سے مثبت رویہ/اقدام پر دونوں میاں بیوی نے پولیس کوڈھیر ساری دعاووں سے نوازا۔