منڈی بہاؤالدین پولیس کا تھیلیسیمیاکے مریض بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 7 جنوری 2021) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے ویژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا کی زیر نگرانی منڈی بہاؤالدین پولیس عوامی خدمت میں پیش پیش۔سندس فاؤنڈیشن کے تعاون کے تعاون سے منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا مریض بچوں کے لئے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔افسران و جوانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے خون کے عطیات دیے