منڈی بہاؤالدین ٹی ایچ کیو ہسپتال بناو مہم کے سلسلے میں بھرپور احتجاج
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 جنوری 2021) منڈی بہاؤالدین میکینکل یونین ، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کا کالج چوک پر بھرپوراحتجاج گھنٹوں روڈ بلاک رہا گزشتہ روز میکینکل یونین اور انجمن تاجران کی طرف سے شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس سلسلہ میں آج مکینیکل یونین رکشہ پر لاوڈ سپیکر پر اعلان کر رہے تھے کہ تھانہ سٹی کی پولیس نے رکشہ بند کر دیا.
میکینکل یونین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کرنے جا رہے تھے کہ سٹی پولیس نے ہمارا رکشہ بند کر دیا اور ہمارے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی پی این سی 24 سے گفتگو کرتے ہوئے مکینکل یونین اور انجمن تاجران کے عہدیدارن نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے منڈی بہاؤالدین پرانے ہسپتال کو سٹی ہسپتال، یا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ نہیں دیا جاتا اور پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ بحال نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
یار رہے کہ کچھ دن قبل پریس کلب کے باہر بھی سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا تھا کہ پرانے ہسپتال کو THQ ہسپتال کا درجہ دیا جاے اور پرانے DHq میں ایمرجنسی بحال کی جاے جس پر ڈی سی او منڈی بہاؤالدین نے ایمرجنسی بحال کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن ایمرجنسی اب تک مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی