منڈی بہاؤالدین میں سول ڈیفنس کا عالمی دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین : ہر سال کی طرح اس سال بھی منڈی بہاؤالدین میں 1 مارچ کو سول ڈیفنس کا عالمی دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سیمینار کی تقریب میونسپل کمیٹی ھال منڈی بہاؤالدین میں منعقد کی گئی۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 مارچ 2021) تقریب میں خصوصی شرکت اے ڈی سی جی چوھدری شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین ملک کاشف نواز نے کی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی پیر بگھے شاہ گروپ منڈی بہاؤالدین کے چیف ایگزیکٹو و چیف وارڈن سول ڈیفنس ضلع منڈی بہاؤالدین سید تحریم عباس المعروف پیر علی شاہ کی مصروفیت کی وجہ سے انکے پرسنل سیکرٹری خواجہ ندیم عباس اور ایڈیشنل چیف وارڈن میاں آصف شبیر ۔ اور اگزیکٹیو باڈی ممبران ضیاء الحق طور اور چوھدری منشاء گوندل شرکت کی۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوھدری محمد شفیق نے اپنے خطاب میں کرونا سمیت دیگر ملکی حالات میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی بھرپور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 1 مارچ عالمی ڈیفنس ڈے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوھدری محمد شفیق ۔ اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین ملک کاشف نواز ۔ خواجہ ندیم عباس اور میاں آصف شبیر نے اپنے دست مبارک سے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس کے بعد سول ڈیفنس کی جانب سے میونسپل کمیٹی ھال سے پریس کلب منڈی بہاؤالدین تک ڈیفنس ڈے کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی. جسکی قیادت اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین ملک کاشف نواز . سول ڈیفنس آفیسر محمد یوسف اور سول ڈیفنس کے اعلی عہدیداران نے کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں سول ڈیفنس کا عالمی دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!