منڈی بہاؤالدین: ( ایم.بی.ڈین نیوز 22 مارچ 2021) منڈی بہاؤالدین میں مقامی تاجر کی بارات میں باراتیوں نے موبائل فونز کی برسات کر دی۔ لوگ موبائل فونز پکڑنے کے لئے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے۔
منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی بارات میں مقامی تاجر کے دوستوں نے موبائل فونز کی برسات کر دی، اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مشاہد رضا بھی نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہوا میں موبائل فونز کے ڈبے اچھالتے رہے۔
لوگ موبائل فونز پکڑنے کے لئے بانسوں پر لمبے جال لگا کر پہنچ گئے، صوفی پورہ کے مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی تھی۔ یاد رہے دو روز قبل بھی ایک بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری ہوئی جس نے فضا میں لاکھوں روپے کے نوٹ پھولوں کی پتیوں کے ساتھ پھینکے تھے