منڈی بہاؤالدین:پاک آرمی کا سپاہی نہر آر کیو لنک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 مئی 2021) تحصیل پھالیہ کے گاؤں کوٹ ملتانیانوالہ کا رہائشی پاک آرمی کا سپاہی نہر آر کیو لنک میں نہاتے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم کا ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ کے تاریخی قصبہ ہیلاں کے نواحی گاؤں کوٹ ملتانیانوالہ کا رہائشی پاک آرمی کا سپاہی 24 سالہ قیصر فاروق بھٹی عید منانے کے لئے چھٹی لیکر گاؤں آیا ہوا تھا، دوستوں کے ہمراہ نہر آر کیو لنک میں نہانے گیا اور جیسے ہی نہر میں چھلانگ لگائی تو گہرے پانی نے اسے دوبارہ اوپر نکلنے کا موقع نہ دیا.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: چک نظام موڑ کے قریب 4 افراد دریائے جہلم میں ڈوب گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق چھٹی ختم ہونے پر قیصر نے دوبارہ اپنی یونٹ کے آفیسر کو کال کر کے مزید دو دن کی چھٹی لے لی، مگر اس کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ دو دن کی چھٹی پاک آرمی سے نہیں بلکہ دو دن کی زندگی کی چھٹی ثابت ہو گی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین:پاک آرمی کا سپاہی نہر آر کیو لنک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!