منڈی بہاؤالدین، ریسکیو 1122 کو ملنے والے بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق، کوئی شخص بچے کو ورغلا کر موٹرسائیکل پہ بٹھا کر لے جا رہا تھا۔ گلی میں رش کی وجہ سے اور بچے کے رونے کی وجہ سے وہ بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 22 فروری 2021) سوشل میڈیا پر بچے کی تصویر وائرل ہونے پر اس کے گھر والے لینے پہنچ گئے۔ دو دن پہلے ملکوال سے بھی ایک بچہ اغوا ہوا تھا۔ جوکہ مل چکا ہے۔ آپ خود اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔ ضلع منڈی بہاؤالدین میں چنگڑوں، گداگروں کے روپ میں جرائم پیشہ لوگ سرگرم ہیں۔
عوام کو چاہیے کہ اپنے اردگرد مشکوک لوگوں پر نظر رکھیں۔ اور مشکوک نظر آنے پر فورا پولیس کو اطلاع کریں۔