منڈی بہاءالدین میں 4 رمضان بازار لگائے جائیں گے،جو کہ 25 شعبان سے فنکشنل کردئیے جائیں گے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے ضلع میں 4 رمضان بازار لگائے جائیں گے، رمضان بازار 25 شعبان سے فنکشنل کردئیے جائیں گے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25 مارچ 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

آج کی ریٹ لسٹ دیکھیں

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ تحصیل منڈی بہاوالدین میں ٹیلی فون ایکسچینج اور کنگ روڈ، تحصیل پھالیہ میں پرانا بس سٹینڈ ، ملکوال میں ٹی ایم اے آفس کے نزدیک رمضان بازار لگائے جائیں گے، رمضان بازاروں میں شہریوں کو پھل اور سبزیاں مارکیٹ سے کم ریٹ پر دستیاب ہوں گی، رمضان بازاروں میں آٹا، گوشت اور پولٹری مصنوعات سمیت کریانہ آئٹمز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

منڈی بہاءالدین کا رمضان کیلنڈر دیکھیں

ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائی، شہریوں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کئے جائیں، بازار میں مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں جبکہ سایہ اور پنکھوں کا بہترین انتظام کیا جائے۔ انہوں نے تمام تر انتظامات کو جامع بنانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی، جنریٹر، صفائی ستھرائی، میڈیکل کیمپ، شکایات سیل، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں 4 رمضان بازار لگائے جائیں گے،جو کہ 25 شعبان سے فنکشنل کردئیے جائیں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!