منڈی بہاءالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پر کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے

dhan fields
Share

Share This Post

or copy the link

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت پنجاب کے 15اضلاع گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب،بہاولنگر، جھنگ، نارووال، قصور، چنیوٹ، گجرات، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پررجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ملتان( سٹاف رپورٹر) یہ سبسڈی منتخب باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی 515،پی کے 1121(ایرومیٹک)، کسان باسمتی،سپر باسمتی 2019 اور سپرگولڈ جبکہ غیر باسمتی اقسام کے ایس کے 133،پی کے 386، نیاب اری۔9،کے ایس 282-اور اری 6-پر دی جارہی ہے۔ دھان کی منظور دہ اقسام میں باسمتی اقسام پر 1200روپے فی تھیلہ اور غیر باسمتی اقسام پر 800 روپے فی تھیلہ سبسڈی دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین کا گندم خریداری ہدف 62 ہزار سے 77 ہزار 384 میٹرک ٹن مقرر

یہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر کے ذریعے صرف رجسٹرڈ کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔غیر رجسٹرڈ کاشتکار رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی دفاتر سے رابطہ کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ دھان کے کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کے لیے واؤچر والا تھیلا اپنے قریبی ڈیلر سے طلب کریں۔ ایک کاشتکار ایک تھیلے پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں دھان کی منتخب اقسام کے بیج پر کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!