منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) دنیا میں تیزی کے ساتھ آن لائن مارکیٹنگ کے رجحان میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے پاکستان میں ایمازون کی سروسز کا آغاز تعلیم یافتہ نوجوان نسل کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے،
سپیئرئیر کالج میں ایمازون کی تربیتی کورس کے اختتام پر ڈائریکٹر پروفیسر ذاکر حسین کا طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ آن لائن مارکیٹنگ کے رجحان میں اضافہ کیلئے سپیئرئیر کالج میں ایمازون کی بین الاقوامی مارکیٹ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تربیتی کورس کا آغاز ہوا جس میں سو سے زائد طالبات و خواتین نے حصہ لیا.
سپیئرئیر کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر ذاکر حسین نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی مارکیٹنگ ایمازون کی سروسز کا آغاز بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان معمولی سے محنت کر کے معاشرے کے باعزت شہری بن سکتے ہیں، انہوں نے ایمازون سمیت ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تربیت حاصل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں
