منڈی بہاءالدین تا سالم انٹر چینج منی موٹر وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بھکھی شریف، کٹھیالہ شیخاں، کھائی، گوجرہ اور ہیڈ فقیریاں تک اربوں سے تعمیر ہونے والی منی موٹروے محکمہ مواصلات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مرمت نہ ہونے سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے
منڈی بہاءالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کنگ روڈ چوک تا سالم انٹرچینج منی موٹر وے محکمہ مواصلات کی عدم توجہ کا شکار ہوکر بھکھی شریف، کٹھیالہ شیخاں، کھائی گوجرہ اور ہیڈ فقیریاں کے مقامات سے ٹوٹ چکی ہے، اگر گنے کا سیزن شروع ہونے سے پہلے مرمت نہ کی گئی تو گنے کے سیزن میں مکمل تباہ ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دس سال بعد 52کروڑکی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک میں لاکھوں کی کرپشن
اہل علاقہ نے صوبائی وزیر مواصلات، ڈی سی منڈی بہاءالدین اور کمشنر گوجرانولہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کو جلد از جلد مرمت کیا جائے۔
