دس سال بعد 52کروڑکی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک میں لاکھوں کی کرپشن

Phalia road Mbdin road news

منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)خدا خدا کرکے دس سال بعد 52کروڑکی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک میں لاکھوں کی کرپشن ،مٹی کی جگہ سرکاری ریت چوری کرکے ڈالی جانے لگی۔وزیراعلیٰ ،چیف انجینئر ہائی وے ،کمشنراورڈی سی او سے کارروائی کا مطالبہ۔پراونشل ہائی وے کا ٹھیکیدار محکمہ کی مبینہ ملی بھگت سے نہر سوہاوہ برانچ(تین نہری )بالمقابل ڈی سی او آفس سے لاکھوں روپے مالیتی ریت چوری کرکے سالم تا گجرات منی موٹروے (کنگ چوک تا لیدھر سیکشن)میں ڈال رہا ہے ،اسٹیمیٹ کے مطابق ٹھیکیدار نے سڑک کے ارتھ ورک میں مٹی ڈالنی تھی ،مٹی کی جگہ ریت کا استعمال کرکے لاکھوں کی کرپشن کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر میں ریت کی شکل میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جس کے باعث سڑک فوراًٹوٹ جائے گی۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف انجینئر ہائی وے،کمشنر گوجرانوالہ اورڈی سی او سے پراونشل ہائی وے کے افسران،ٹھیکیدار اور ایس ڈی او انہار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں