ملک وال(نامہ نگار ) شہر میں جعلی کرنسی گردش کرنے لگی کئی دکانداروں کو نامعلوم افراد گاہک بن کر فراڈ کر گئے
تفصیلات کیمطابق ملکوال شہر میں گزشتہ کئی روز سے مارکیٹ میں جعلی کرنسی نوٹ گردش کررہے ہیں جن میں پانچ ہزار، ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹ شامل ہیں متعدد دکانداروں نے بتایا کہ نامعلوم نوسرباز گاہک بن کر خریداری کرکے جعلی نوٹ دے گئے ہیں تاجر رہنماؤں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی کرنسی چلانے والے نوسربازوں کیخلاف کارروائی کی جائے.