ملک وال(نامہ نگار) ملکوال سے برانچ لائن پر بند ٹرین جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام غنی نے گزشتہ روز ملکوال ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
ڈی ایس ریلوے انعام غنی نے ملکوال، ہریا سمیت مختلف اسٹیشنوں کا معائنہ کیا ملکوال ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے انعام غنی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے محکمہ ریلوے کافی نقصان میں جا رہا ہے. گزشتہ سال سے شروع ہونے والے کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ابھی تک ملک بھر میں ریل سروس کو مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا جبکہ جن برانچوں پر ٹرین سروس چل رہی ہے وہاں بھی 70 فیصد مسافروں کی ہدایت ہے.
یہ بھی پڑھیں: ضلع منڈی بہاؤالدین کے ریلوے سٹیشنز ویران ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ملکوال برانچ پر ٹرین سروس کی بحالی کیلئے چیئرمین ریلوے سے آج بروز جمعہ میٹنگ ہے جس میں امید ہے کہ اس برانچ پر ایک ٹرین بحال کر دی جائے گی اس موقع پر ایم ایس ملکوال اسٹیشن راجہ ناصر صفدر، اے ایس ایم فیاض تاجور اور دیگر ڈویژنل افسران بھی موجود تھے.