ملکوال نہر سے لاش برآمد
ملکوال(نامہ نگار)گزشتہ شام تیز رفتار شہ زور ڈالہ ملکوال سے منڈی بہاؤالدین جاتے چک ڈڈاں اور کوٹ ہست کے درمیان نہر لوئر جہلم میں گر گیا،قریب سے گزرتے راہگیر نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو1122 ملکوال کو دی مگر ریسکیو سٹاف آنے سے قبل ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیورکی لاش نکال لی
تاہم نہر سے گاڑی نہیں نکالی جاسکی کیونکہ ریسکیو ٹیم کے مطابق انکے پاس ایسا کوئی بندوبست نہیں ہے،ڈرائیور کی شناخت محمد نواز ولد محمد حیات سکنہ کٹھیالہ شیخاں کے نام سے ہوئی ہے جس بنا پر رات گئے لاش کٹھیالہ شیخاں پہنچا دی گئی۔۔۔