ملک وال ۔چک سیدا کے قریب کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر ملت ایکسپریس ٹرین کی کار کو ٹکر، مسافر ٹرین کی ٹکر سے کار نہر میں جا گری، دو افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ریسکیو نے لاشیں اور زخمی افراد کو تحصیل اسپتال ملکوال منتقل کر دیا حادثہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا ریسکیو
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20 جنوری 2021) چک سیدا کے قریب کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر ملت ایکسپریس ٹرین کی کار کو ٹکر، مسافر ٹرین کی ٹکر سے کار نہر میں جا گری، دو نوجوان 17 سالہ شاویز احمد ولد قمر عباس اور عامر اقبال ولد ظفر اقبال 22 سالہ ساکن ہریا جاں بحق جبکہ احمد یار ولد متعلی خان شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو نے تینوں افراد کو تحصیل اسپتال ملکوال منتقل کر دیا ہے ریسکیو کے مطابق حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ریسکیو نے کار کو نہر سے نکال لیا ہے،