ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو80 رنز سے شکست دیدی۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے بین ڈنگ 5، فخرزمان 13، محمد حفیظ 14، آغا سلمان 13، سہیل اختر 5، ٹم ڈیوڈ 10، راشد خان 2 رنز جب کہ جیمز فالکنر 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی 4، عمران خان 3 ، بلیسنگ مزارابانی 2 اور عمران طاہر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پچھلے میچ کے ہیرو شان مسعود پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ہی کھاتہ کھولے بغیر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔

کپتان محمد رضوان بھی 15 رنز ہی بناسکے، جانسن چارلس 10 رنز بنانے کے بعد راشد خان کا شکار بنے۔ ریلی روسوو صہیب مقصود کیساتھ اچھی شراکت قائم کرنے کے بعد 29 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ صہیب مقصود نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی 3، جیمز فالکنر 2 جب کہ حارث رؤف، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!