عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 132 کے وی فیڈرز ملکوال اور منڈی بہاوالدین میں مرمت کے کام کے باعث مندرجہ ذیل 11 کے وی فیڈرز کی بجلی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جنوری 2021) نئے پولوں کی تنصیب کے سلسلہ میں میانی فیڈر، ملکوال سٹی، شمای ملکوال اور آہلہ فیڈر کی بجلی مورخہ 2، 5، 9، 12، 16 اور 23 جنوری 2021 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔ اسی طرح گلزار چیلیانوالہ فیڈر کی بجلی مورخہ 4، 11، اور 14 جنوری کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔
45فٹ پولوں کی تنصیب کے سلسلہ میں کمپلیکس فیڈر کی بجلی مورخہ 14، 18، 21، 25 اور 28 جنوری 2020 کو صبح 10 بجتے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی اسی طرح 45 پولوں کی تنصیب کے سلسلہ میں جھولانہ فیڈر کی بجلی مورخہ 25، 28، جنوری 2021 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔
45 فٹ پولوں کی تنصیب کے سلسلہ میں کرسٹل فیڈر، سٹی اور واسو فیڈرز کی بجلی مورخہ 14، 18، 21، 25، اور 28 جنوری 2021 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی جبکہ 45 فٹ پولوں کی تنصیب کے سلسلہ میں پھالیہ، کینال فیڈرز کی بجلی مورخہ 25 اور 28 جنوری 2021 کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضروری مرمت کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین کے مندرجہ ذیل فیڈرزکی بجلی جنوری میں بند رہے گی