منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت محکمہ ماحولیات نے 250کاروائیوں میں انسداد سموگ مہم کے تحت 153افراد کو 5لاکھ 500روپیہ جرمانہ کر دیاجبکہ 41افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کو محکمہ ماحولیات، زراعت(توسیع)، پولیس اور روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں جاری مشترکہ اینٹی سموگ مہم کی کاروائیوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق منڈی بہاﺅالدین میں انسداد سموگ مہم کے تحت بھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے حوالے سے ضلع منڈی بہاﺅالدلدین پنجبان بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے جائزے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے واضح کیا کہ حکومت پنجاب نے پرانے بھٹوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے لہذا بھٹہ خشت مالکان اپنے بھٹے 31دسمبر 2020تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ ، پھیپھڑوں ، سانس اور کینسر جیسی دیگر بیماریوں کا باعث ہے اور جانداروں کی بقاءکیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے دھوئےں پر قابو پائیں اور حکومت اور انتظامیہ کی معاونت کریں کیونکہ سموگ فری ماحول میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو واضح کیا کہ روایتی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل جلد سے جلد مکمل کروائیں اور جو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں ہوئے ان بھٹہ جات کو سیل کر دیا جائے۔